حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : فرنٹیئر راس کے جنوبی ہند میں پہلے فلیگ شپ اسٹور کا 25 اکٹوبر کو حیدرآباد میں روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز پر آغاز ہوا ۔ 15000 مربع فیٹ کے اس ملٹی اسٹوری اسٹور پر شادیوں اور عید و تہوار کیلئے نہایت عمدہ ملبوسات پیش کئے جارہے ہیں ۔ اس کے ہر فلور پر ہینڈلوم ساریز ، ریڈی میڈ لہنگاس ، سوٹس ، گاونس ، مردانی ملبوسات ، دلہن کیلئے ملبوسات کے وسیع کلکشن کو پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے آغاز کے موقع پر کئی معززین ، با اثر خواتین نے شرکت کی ۔ اس ایونٹ میں پنکی ریڈی اور سدھا ریڈی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر اس ملٹی اسٹوری بوٹیک پر ایک مقامی گروپ کی جانب سے تفریحی پروگرام پیش کیا گیا ۔۔