نئی دہلی: شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جی ٹوینٹی لیکچر سریز کے حصے کے طورپر ‘پائے دار ترقی اہداف۔ اہداف چار اور چھے (معیاری تعلیم اور پانی) کے موضوعات پر خصوصی خطبات کا اہتمام کیا۔امریکہ کے جناب ڈیوڈ ایچ البرٹ اور ڈاکٹر ڈیوڈ بلیک نے یہ خطبات دیے ۔ شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدرپروفیسر اشیر علیان نے اجلاس کی صدارت کی اور لیکچر کے ممتاز مقررین کے ساتھ پروگرام کے شرکا کا استقبال کیا۔ لیکچر سیریز کوآرڈی نیٹر پروفیسر باتھولا سری نواسونے مقررین کا اجمالی تعارف کرایا۔ امریکہ کے مسٹر ڈیوڈایچ البرٹ، ورلڈ پروجیکٹ کے فاؤنڈر فرینڈلی واٹر فارواٹر جو دنیا بھر میں گاندھیا ئی افکار و خیالات کے اطلاق کے لیے سال دوہزار اکیس کا جمنالا ل بجاج انعام سے سرفراز بھی ہوچکے ہیں انھوں نے ترقی کی اصطلاح کو مسئلہ قرار دیتے ہوئے اور اس سے سماج اور معاشرے میں اس کے کنٹریبوشن کے نکتے سے اپنی گفتگو شروع کی۔