G-20 میٹنگوں کا ریکارڈ ہندوستان میں بنا:پوری

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر اور سابق سفارت کار ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان کی صدارت میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے جی 20 گروپ کا اپنی صدارت میں میٹنگوں کے انعقاد کا جو ریکارڈ قائم ہورہا ہے اس کی برابری کرنا دیگر ممالک کے لئے چیلنجنگ ہوگا ۔ ایک ٹی وی نیوز چینل کے زیر اہتمام G-20 سربراہی اجلاس پر ایک دن کے پینل مباحثے کے سیشن میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر پوری نے کہا کہ G-20 کی میزبانی میں ہندوستان نے جو ریکارڈ قائم کیا ہے وہ دوسرے ممالک کے لیے چیلنج رہے گا۔ ہندوستان نے جو تقریبات منعقد کی ہیں ویسا کرنے میں آئندہ ممالک کو تھوڑی مصیبت ہونے والی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے 9-10 ستمبر کو دارالحکومت میں ہونے والے G-20 سربراہی اجلاس سے قبل مختلف موضوعات پر 60 سے زیادہ میٹنگیں کیں۔ یہ میٹنگیں جموں و کشمیر سے شمال مشرق تک ملک کے مختلف حصوں میں ہوئی ہیں۔ اگلے ہفتے جے پور میں تجارت اور سرمایہ کاری پر وزارتی میٹنگ ہونے جا رہی ہے ۔ اس سے پہلے اس موضوع پر G-20 ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس بھی ہوگا۔ پوری نے بات چیت کے دوران اپنی وزارتوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں صرف الیکشن کے وقت کیوں گرجاتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ان چیزوں کی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں، ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس، ریفائننگ کی لاگت، ریفائننگ مارجن اور ٹیکسوں سے طے ہوتی ہیں۔