G-20 میں شرکت کے بعدسعودی ولی عہدکا سرکاری دورہ

   

نئی دہلی : (ایس ایم بلال ) جی20سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعدسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبداللہ العزیز 11 ستمبر سے ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔یہ اطلاع وزارت خارجہ کی طرف سے جاری نوٹس میںدی گئی ہے۔اس سے پہلے فروری 2019 میں سعودی ولی عہد نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور یہ ان کا دوسرا ہندوستان کا دورہ ہے۔ ان کے دورے میں کئی وزرا اور اعلیٰ سطحی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ سعودی شہزادہ اور وزیراعظم 11 ستمبر کو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ پی ایم مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے پہلے لیڈروں کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی، سیکورٹی، ثقافتی، سماجی، سرمایہ کاری میں تعاون اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔