واشنگٹن ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جاریہ ہفتہ منعقد شدنی G-20 چوٹی کانفرنس سے قبل عالمی قائدین سے ملاقات کریں گے جن میں صدر چین ژی جن پنگ اور صدر روس ولادیمیر پوٹن کے نام قابل ذکر ہیں۔ G-20 چوٹی کانفرنس جاپان میں ہونے والی ہے تاہم یہ بھی کہا جارہا ہیکہ وزیراعظم ہند نریندر مودی، جرمن چانسلر، انجیلا مرکل، ترکی کے صدر رجب طیب اردغان، وزیراعظم جاپان شینزوابے اور وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریس سے بھی ملاقات ٹرمپ کے پروگرام میں شامل ہے جبکہ ایران اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ٹرمپ اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے درمیان بات چیت ہوگی البتہ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان سے ٹرمپ کی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
