G-20 کانفرنس ترقی کی نئی راہ ہموار کریگی:مودی

   

نئی دہلی: ہفتہ کو یہاں شروع ہونے والے دو روزہ G-20 سربراہی اجلاس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔ G-20 سربراہی اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل مسٹر مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ملک تاریخی بھارت منڈپم میں 9 اور 10 ستمبر کو ہونے والی G-20 چوٹی کانفرنس کو لے کر پرجوش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ G-20 سربراہی اجلاس پہلی بار ہندوستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ میں اگلے دو دنوں میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کا منتظر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ G-20 چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 18ویں G-20 چوٹی کانفرنس 9 اور 10 ستمبر کو پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں ہو رہی ہے۔
اس کے لیے بیشتر رکن ممالک کے رہنما یہاں پہنچ چکے ہیں۔