G-20 کا ہر رکن مساوی حیثیت رکھتا ہے: چین

   

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی ترین 20 اقتصادی طاقتوں کے گروپ جی۔20 کا ہر رکن مساوی حیثیت کا حامل ہے، کوئی بھی اس گروپ کو تقسیم نہیں کر سکتا۔چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور میانمار کے وزرائے خارجہ کا 31 مارچ سے 3 اپریل پر محیط دورہ چین شروع ہو گیا ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ نے صوبہ آنہوئی کے شہر تونشی میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی کے ساتھ ملاقات کی۔وانگ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دونوں فریقین نے جی۔20 کے دائرہ کار میں باہمی تعاون اور ربط و ضبط میں اضافے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔