G-7سربراہی ویڈیو کانفرنس میںروس۔یوکرین جنگی صورتحال پر غور

   

Ferty9 Clinic

روم : امریکہ،جرمنی،کینیڈا ،فرانس ،اٹلی،برطانیہ اور جاپان پر مشتمل جی سیون ممالک کیسربراہان روس۔یوکرین جنگ کے دو سال مکمل ہونے پرویڈیو کانفرنس میں یکجا ہونگے۔ اطالوی وزارت عظمی کے مطابق، سربراہان اٹلی کی عبوری صدارت کے پہلے اجلاس کے دوران روس۔یوکرین جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کی صدارت میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اٹلی کی عبوری صدارت میں سربراہی اجلاس 13 تا 15 جون کے درمیان جنوب مشرقی علاقے پوگلیا میں ہوگا۔