نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے 13 جون کو G7 آؤٹ ریچ سمٹ میں حصہ لینے کے لیے اٹلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیںجو تیسری میعاد کے لیے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بیرون ملک سفر کررہے ہیں ۔وزیر اعظم مودی نے اپنے روانگی کے بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ مسلسل تیسری میعاد میں ان کا پہلا سرکاری دورہ G7 سربراہی اجلاس کیلئے اٹلی کا ہے۔ انہوں نے اپنے سابقہ دورہ اٹلی اور وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ہندوستان کے دوروں کو یاد کیا جنہوں نے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم مودی دُنیا کے ساتھ طاقتور ممالک کے گروپ G-7 کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مودی پچاسویں چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ اِس اجلاس کے موقع پر مودی کو عالمی قائدین کے ساتھ ملاقات اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم ہوگا۔ وزیراعظم مودی کی تیسری میعاد میں اِس پہلے دورہ کو اہمیت حاصل ہے۔