G-7 ممالک کا اجلاس اگلے سال جاپان میں ہوگا

   

ٹوکیو: جاپان اگلے سال مئی کے دوسرے 15 روزہ حصے میں ہیروشیما میں ہونے والی G-7چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرسکتا ہے ۔کیوڈو خبررساں ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہیکہ رواں ماہ کے آخر میں جرمنی میں ہونے والی G-7 چوٹی کانفرنس کے دوران جاپان سال 2023 میں ہیروشیما چوٹی کانفرنس کے پروگرام کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔گروپ کے دیگر ممالک کو پہلے ہی جاپان کے 2023 اجلاس کی میزبانی کے ارادے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا G-7 کے دیگر لیڈران کے ساتھ جوہری تخفیف اسلحہ کی سمت میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔پچھلے مہینے جاپانی چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے اعلان کیا تھاکہ اس گروپ کے تمام اراکین نے ہیروشیما میں چوٹی کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کی تھی۔