نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی G20 چوٹی اجلاس میں شرکت کیلئے 14 نومبر کو انڈونیشیا روانہ ہوں گے۔ انڈونیشیا حکومت کی جانب سے دارالحکومت جکارتہ کے بجائے بالی جزیرہ میں G20 قائدین کا چوٹی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں 17 عالمی قائدین شرکت کرنے کی توقع ہے۔ وزیراعظم مودی کے اجلاس میں شرکت کو اس اعتبار سے بھی اہمیت حاصل ہوگئی ہے 2023 کیلئے ہندوستان کو اس کی صدارت دی جارہی ہے جو وہ انڈونیشیا سے حاصل کرے گا۔ بتایا گیا ہیکہ وزیراعظم مودی G20 اجلاس کے 3 سیشنس میں حصہ لیں گے۔ مودی کی اس موقع پر دیگر ممالک کے قائدین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی بھی توقع ہے ۔