سرینگر: سکریٹری سیاحت سید عابد رشید کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے مختلف ممالک کے مندوبین یونین ٹریٹری کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے میں سفیر کا کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں منعقد ہونے والا جی ٹونٹی اجلاس جموں وکشمیر کو عالمی سطح پر سیاحتی مقام کے بطور فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے ۔موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز زبرون پارک میں ہاٹ ائیر بیلون اور ٹریکنگ مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیاکے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔