چینائی : ہندوستان کی صدارت میں G20 ڈیزاسٹر رسک ریڈیکشن ورکنگ گروپ کا اجلاس 24 تا 26 جولائی چینائی میں منعقدہوگا جو G20 ورکنگ گروپ کا تیسرا اور آخری اجلاس ہے۔ آفات سماوی کے خطرات کو کم کرنے کیلئے پہلی مرتبہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعہ عالمی سطح پر آفات سماوی اور موسمی تبدیلی کے چیلنجس سے نمٹنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں G20 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔