نئی دہلی: G20 مالیات اور سنٹرل بینکوں کے ڈپٹی چیفس (ایف سی بی ڈی) کا پہلا اجلاس 13تا15 دسمبر بنگلورو میں منعقد ہوگا۔ یہ میٹنگ، جو کہ ہندوستانی G20کی صدارت میں فینانس ٹریک ایجنڈا پر بات چیت کے آغاز کی نشاندہی کرے گی، وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ مشترکہ طور پر میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ G20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی قیادت میں G20 فینانس ٹریک، اقتصادی اور مالیاتی امور پر توجہ مرکوز ہے۔ یہ عالمی اقتصادی ڈائیلاگ اور پالیسی کوآرڈینیشن کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ 23تا25 فروری 2023 کے دوران بنگلورو میں منعقد کی جائے گی۔ اس سال ہندوستان کو G20 کی صدارت حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے سال بھر مختلف ریاستوں میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہیکہ G20 کی صدارت ملک کیلئے اعزاز ہے۔