G7 ممالک کا اسرائیل اور غزہ میں تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

   

برلن : G7 ممالک کے وزرائے خارجہ (جرمنی، ریاستہائے متحدہ امریکہ (USA)، برطانیہ، اٹلی، فرانس، جاپان اور کینیڈا) جو دنیا کی 7 بڑی معیشتوں پر مشتمل ہیں، نے اسرائیل۔حماس تصادم میں تمام اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور خطے سے تمام غیر ملکی شہریوں کا انخلاء کرنے کی اپیل کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان جاری کیا۔بیان میں اسرائیل اور حماس تنازعہ کے تمام قیدیوں کی رہائی اور خطے سے تمام غیر ملکی شہریوں کے انخلاء￿ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تمام اسیروں کی رہائی کے لیے ’انسانی بنیادوں پر وقفہ‘ ایک اہم قدم تھا اور قطر اور مصر کا انسانی بنیادوں پر وقفہ یقینی بنانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا گیا۔