H-1B ویزا پروگرام میں دھوکہ دہی کرنے والے 4 ہندوستانی گرفتار

   

واشنگٹن۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو آئی ٹی اسٹافنگ کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 4 ہندوستانی نژاد امریکی ایگزیکٹیوز کو H-1B ویزا پروگرام میں دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مسابقت کرنے والی دیگر کمپنیوں سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقبول ویزا پروگرام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ جسٹس ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی۔ یاد رہے کہ H-1B ویزا نان۔ امیگرنٹ ویزا ہے جس کے تحت امریکی کمپنیوں کو خصوصی زمروں میں غیرملکی ورکرس کو بھرتی کرنے کی اجازت ہوتی ہے جہاں ان کی خصوصی مہارت اور تیکنک کا استعمال کیا جاسکے۔ جن چار ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت 39 سالہ وجے مانے، 47 سالہ وینکٹ رمنا، 53 سالہ فرنانڈوسلوا اور 52 سالہ ستیش ویموری کی حیثیت سے عمل میں آئی ہے۔