H1-B ویزا رینیول مہم

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: بھارتی شہریوں کے بشمول H1B ورکرس امریکہ کو چھوڑے بغیر اپنے ویزے رینیول کرانے کی درخواستیں دے سکتے ہیں جس کیلئے امریکی انتظامیہ پانچ ہفتہ کی مہم شروع کرنے جارہاہے۔ تقریباً دو دہوں بعد یہ امریکی سسٹم میں نمایاں تبدیلی ہے۔ تقریباً 20,000 اہل نان امیگرینٹ ورکرس امریکہ میں رہتے ہوئے بھی اپنے H1B ویزوں کی تجدید کراسکتے ہیں۔ اس طرح کے اقدام کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے جون 2023 کے دورہ امریکہ کے دوران اعلان کیا تھا ۔ یہ امریکی انتظامیہ کا تجرباتی پروگرام ہے جس کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل کے فیصلے کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام کی تواریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔