حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے امریکی صدر کی جانب سے H1B ویزا کی فیس میں اضافے پر سخت تنقید کی۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف منسٹر نے لکھا کہ امریکی صدر کے احکامات ہر کسی کیلئے باعث حیرت ہیں۔ ہندوستان و امریکہ کے درمیان روابط تاریخی نوعیت کے حامل ہیں اور اس پس منظر میں امریکی حکومت کا یہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو چاہئے کہ فوری اس مسئلہ کو باہمی طور پر حل کرنے کے اقدامات کریں تاکہ ہندوستان بالخصوص تلگو ریاستوں کے طلبہ اور اسکل ورکرس کو نقصان سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ماہرین طویل عرصہ سے امریکہ میں ٹکنالوجی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ امریکی حکومت کے فیصلے سے تلگو پروفیشنلس کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے اس معاملہ کی فوری یکسوئی کامطالبہ کیا۔ 1