HIBویزافیس سالانہ نہیں صرف ایک بار ادا کرنی ہوگی

,

   

پرانے ویزوں پر بھی فیس لاگو نہیں ہو گی‘ وائٹ ہاؤس کی وضاحت

واشنگٹن۔21؍ستمبر ( ایجنسیز )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے H1B ویزوں کے لیے بھاری فیس عائد کر دی ہے۔ نئی فیس 100,000امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے واضح کیا کہ یہ ایک بار کی فیس ہے، سالانہ فیس نہیں ہے اور اس کا اطلاق صرف نئی درخواستوں پر ہوگا۔یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے یہ بھی واضح کیا کہ نیا اصول صرف نئی، غیر دائر درخواستوں پر لاگو ہوگا۔ یہ فیس موجودہ H1B ویزا ہولڈرز یا بیرون ملک رہنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ پریس سکریٹری لیویٹ نے کہا کہ جو لوگ فی الحال بیرون ملک H1B ویزا رکھتے ہیں انہیں 100,000 امریکی ڈالر فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ یہ ویزا رکھنے والے معمول کے مطابق امریکہ میں داخل ہوسکتے ہیںاور امریکہ سے باہر جا سکتے ہیں۔ نیا آرڈر صرف نئی درخواستوں پر لاگو ہوگا، ویزا کی تجدید یا موجودہ ہولڈرز پر نہیں۔امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ امریکہ سے ہندوستان جانے والوں کو جلدی کرنے یا 100,000 امریکی ڈالر فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا اطلاق صرف نئے ویزا رکھنے والوں پر ہوگا۔ امریکی انتظامیہ نے آج واضح کیا ہے کہ H1-B ویزوں پر لگائی گئی 100,000 ڈالر یا تقریباً 83 لاکھ روپے کی بھاری بھرکم سالانہ فیس صرف نئی درخواستوں پر لاگو ہوگی، پہلے سے ویزا پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین پر یہ نہیں ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے اس بیان سے ان لاکھوں ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلز کو راحت ملی ہے جو اس وقت امریکہ میں کام کر رہے ہیں۔دراصل صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت والی حکومت نے کل ہی ایک بڑا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت H1B ویزا رکھنے والوں کو اب بھاری فیس ادا کرنی ہوگی۔ اس فیصلے سے ہندوستانی پیشہ ور افراد اور ان کے اہل خانہ میں تشویش پھیل گئی تھی۔ تاہم امریکی حکام نے اب واضح کیا ہے کہ موجودہ ویزا ہولڈرز کو فوری طور پر واپس آنے یا جلد بازی میں فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔