Hybiz – Tv کی تیسری ایوارڈ تقریب کا کامیاب انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : HICC نووٹیل ، حیدرآباد میں ہائی بیز ٹی وی میڈیا ایوارڈس 2023 کا انعقاد عمل میں آیا ۔ 3 برسوں سے متواتر اس ایوارڈس تقریب کا انعقاد کامیابی کے ساتھ عمل میں آرہا ہے ۔ اشتہارات ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایوارڈس جو کہ پرنٹ ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل زمرہ میں مستحق شخصیات کو عطا کئے جارہے ہیں ۔ تمام 9 خاتون میڈیا پرسنس نے ایوارڈس حاصل کئے ۔ میڈیا فیملیز سے 10 امتیازی کامیاب طلباء نے فی کس 25,000 روپئے اسکالر شپ حاصل کی ۔ ہائی بیز ٹی وی کے سماجی ذمہ دارانہ اقدام سے دیہی تلنگانہ میں خصوصا ذرائع ابلاغ کے خاندانوں کی جانب سے غیر معمولی ردعمل حاصل ہوا ۔ محمد محمود علی وزیر داخلہ ، تلنگانہ نے ایوارڈس تقسیم کئے ۔ انیل کمار جو کہ میڈیا صنعت میں جہدکار ہیں 38 برسوں سے مصروف عمل ہیں ، داسو کیسوا راؤ کے علاوہ ای کرشنا راؤ جو الیکٹرانک میڈیا زمرہ سے ہیں ۔ جرنلزم میں 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ ایوارڈس حاصل کئے ہیں ۔۔
پالی ٹکنیک انٹرنس ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( راست ) : ایس ایس سی کے بعد پالی ٹکنیک انٹرنس ٹسٹ 17 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کی کوچنگ کلاس صبح 9 بجے سے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر اور حیات جونیر ڈگری کالج شاہ علی بنڈہ روڈ پر ہورہی ہیں ۔ شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔