حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) KUN Hyundai کی جانب سے 14 تا 30 جولائی مانسون چیک اپ کیمپ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک صحافتی ریلیز کے مطابق کسٹمرس مفت 50 پوائنٹس چیک سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مانسون چیک اپ کیمپ کے دوران قریبی KUN Hyundai ڈیلرشپ پر پارٹس پر خصوصی ڈسکاؤنٹ اور دوسرے فوائد سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ہیونڈائی کار پر اسپیشل سروس آفرس کی بھی پیشکش کی جارہی ہے جس میں بریک پیاڈ اور بریک شو، ہیڈ لیمپ (ٹیلی لیمپ / انڈیکیٹر / بلب وائپر بلیڈ پر 10 فیصد پارٹس ڈسکاؤنٹ، کاؤل پیانل کلیننگ، سن روف لوبریکیشن پر 10 فیصد لیبر ڈسکاؤنٹ میکانیکل لیبر (پی ایم ایس سے استفادہ کرنے) پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ شامل ہے۔