Hyundai کمرشیل موبیلیٹی میں داخل، پرائم ٹیکسی رینج متعارف

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : ہونڈائی موٹر انڈیا لمٹیڈ (HMIL) نے کمرشیل موبیلیٹی سیگمنٹ میں داخلہ لیتے ہوئے اس کی ٹیکسی رینج ۔ پرائم HB ( ہیچ بیک ) اور پرائم SD ( سیڈ ان ) متعارف کی ۔ ہونڈائی ڈیلر شپس میں ملک گیر سطح پر پانچ ہزار روپئے میں اس کی بکنگ تا حال کھلی ہے ۔ ترون گارگ ، منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او ڈیز گنٹیڈ ، HMIL نے اس افتتاحی تقریب کے موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرائم رینج بھروسہ ، برسروقت اور آمدنی کی تقویت کو بہم پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسیع تر نیٹ ورک ، پرکشش وارنٹی اور اقل ترین لاگتی اونر شاپ اس کو اہم بناتی ہے۔ یہ کمرشیل گاہکوں کے لیے بلا رکاوٹ اونر شپ کو فروغ دیتی ہے ۔۔