IMF کے قرض کا بوجھ عوام کو ہی اٹھانا ہوگا:شہباز شریف

   

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جلد1.9 ارب ڈالر مل جائینگے، بوجھ عوام کو ہی اٹھانا ہوگا، اصل منزل خودانحصاری ہے. سابق حکومت نے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں تاخیر اور گیس کے سستے اور طویل مدتی معاہدے نہ کر کے ملک کو نقصان پہنچایا، سپر ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دینگے، ریئل اسٹیٹ ملک کا حصہ ہے. سٹے بازی نہیں ہونی چاہیے، زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے کسانوں کو سہولیات دی جائینگی، سرخ فیتے ، پرمٹ، این او سی، دفاتر اور سفارش کا چکر اب ختم ہونا چاہیے، افغانستان سے کوئلے کی درآمد سے سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوگی،اس کوئلے سے بجلی کے پلانٹس چلائے جائینگے. آئی ایم ایف سے جلد 2 ارب ڈالر مل جائینگے،بنگلہ دیش نے IMF، عالمی بینک اور کسی دوسرے مالیاتی ادارے کی مدد کے بغیر 6 ارب ڈالر کا بنیادی ڈھانچے کا ایک بڑا منصوبہ بنایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ خود انحصاری اصل منزل ہے، مخلوط حکومت میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہے اور مشاورت سے فیصلے کئے جائیں تو انہیں تقویت ملتی ہے۔