India Horeca Expo 2023 کا یکم تا 3 ستمبر ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر پر اہتمام

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر ، ہائی ٹیک سٹی میں یکم تا 3 ستمبر 2023 انڈیا ہوریکا ایکسپو کے 8 ویں ایڈیشن کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ یہ ایک B2B خصوصی موقع ہوگا ۔ جہاں طعام و میزبانی والی برادری یکجا ہوگی ۔ ہوٹلس ، بیکرس ، کانفیکشنرس ، ریستوران ، سپلائی چین ، فوڈ انٹرپرینرس ، کلاؤڈ کچنس ، فوڈ انڈسٹری اسٹارٹ اپس ، کیٹرنگ ، کیفے انڈسٹری اور دیگر کے لیے یہ نمائش ہوگی ۔ ایک سو سے زیادہ برانڈس اور ایک ہزار پراڈکٹس ڈسپلے پر ہوں گے ۔ جو ان ہوٹل ، ریستوران ، بیکس ، کانفیکشنرس ، فوڈ پروسیسنگ یونٹس ، کیٹرنگ صنعت اور دیگر میں پیش کئے جاتے ہیں ۔۔