Indigo کی حیدرآباد سے سنگاپور اور کولمبو کو دو نئی فلائیٹس سرویسیس

   

حیدرآباد ۔ 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ نے حیدرآباد سے سنگاپور اور کولمبو کو دو نئی فلائیٹ سرویسیس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انڈیگو کی جانب سے 29 اکٹوبر کو حیدرآباد تا سنگاپور آپریشنس کا آغاز کیا جائے گا۔ حیدرآباد سے سنگاپور کے لئے فلائیٹ (6E-1027) رات 2:50 بجے (IST) روانہ ہوگی اور صبح 10 بجے (سنگاپور کے معیار وقت) سنگاپور پہنچے گی۔ واپسی کی فلائیٹ (6E-1028) سنگاپور کے معیار وقت کے مطابق رات 11:25 بجے سنگاپور سے روانہ ہوگی اور 1:30 بجے شب حیدرآباد پہنچے گی۔ حیدرآباد سے کولمبو کیلئے فلائٹ 11:50 بجے دن روانہ ہوگی اور 2 بجے دن کولمبو پہنچے گی۔ واپسی کی فلائٹ 6E-1182 کولمبو سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔ یہ نان اسٹاپ فلائٹ سرویس ہر پیر، منگل، جمعہ اور اتوار کو روانہ ہوگی۔