Intellect Ignite کے ٹیلنٹ اسکالر شپس امتحان میں شاندار مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی تہنیتی تقریب

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد کی ایک ایجو ۔ ٹیک آرگنائزیشن انٹلیکٹ اگنائیٹ ( Intellect Ignite ) کی جانب سے اس کی جانب سے منعقد کئے گئے ٹیلنٹ اسکالر شپس امتحان میں شاندار مظاہرہ کرنے والے 110 میرٹ طلبہ کو 2 جون کو ہوٹل تاج دکن ، بنجارہ ہلز ، حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں تہنیت پیش کی گئی ۔ اس ایونٹ میں طلبہ ، اولیائے طلباء ، ماہرین تعلیم اور معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔ اس امتحان میں حیدرآباد ، سکندرآباد اور رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کے طلبہ نے شرکت کی تھی ۔ ٹیلینٹ اسکالر شپس امتحان ، اسکولی طلبہ میں ضروری مہارتوں میں اضافہ کرنے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے انٹلیکٹ اگنائیٹ کے جاریہ مشین کا حصہ ہے ۔ اس طرح کے ٹسٹس منعقد کرتے ہوئے اس آرگنائزیشن کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور ان میں مہارت پیدا کرنا ہے ۔ اس ایونٹ میں طلبہ اور پیرینٹس کے ساتھ انٹریکٹیو سیشنس منعقد ہوئے ۔ طلبہ اور معززین کو تہنیت پیش کی گئی ۔ جن میں اہم مسٹر عبدالکریم ، سی ای او ، مسٹر محمد سلمان ، منیجنگ ڈائرکٹر ، مسٹر محمد عتیق ، ایم ڈی ، میگنس ، پبلیکیشنس پرائیوٹ لمٹیڈ مسٹر محمد عثمان پراجکٹ منیجر شامل ہیں ۔۔