IRB انفراسٹرکچر کو 7380 کروڑ روپئے میں آوٹر رنگ روڈ آپریشن کو لیز پر دیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میں نہرو آوٹر رنگ روڈ ( او آر آر ) کو ٹول ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (TOT) کی اساس پر 30 سال کی مدت کے لیے جملہ 7380 کروڑ روپئے میں آئی آر بی انفراسٹرکچر ڈیولپرس لمٹیڈ کو لیز پر دیا ہے ۔ سب سے زیادہ بولی دہندہ ، آئی آر بی انفراسٹرکچر ڈیولپرس لمٹیڈ کو کل لیٹر آف ایوارڈ (LOA) جاری کیا گیا ۔ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ اس معاملت سے اس علاقہ میں سرمایہ کاری مواقع بڑھیں گے اور دیگر کئی انفراسٹرکچر اور اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹس کے لیے راہیں کھلیں گی ۔۔