JEE-Main اواخر مئی میں متوقع

   

نئی دہلی 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جوائنٹ انٹرنس امتحان برائے داخلہ انجینئرنگ کالجس امکان ہے کہ مئی کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا ۔ یہ امتحان کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کی نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ فی الحال یہ امتحان مئی کے آخری ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ قطعی تاریخ کا صورتحال کا جائزہ لے کر اعلان کیا جائیگا ۔