حیدرآباد 15 اکٹوبر (پریس نوٹ) کلا کنج کی جانب سے کوکاپیٹ میں اس کے چوتھے آؤٹ لیٹ کا آغاز کیا گیا۔ اس کی افتتاحی تقریب کے بعد فیشن واک میں فلمی اداکارہ دکشا پنت، اداکارہ سنیہا سنگھ، اداکارہ نازیہ خان اور دیگر ماڈلس نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ میں کلاکنج کے فاؤنڈر مسٹر اندرا کمار مکھاریہ کے ہمراہ ڈائرکٹرس للت مکھاریہ، انوپم مکھاریہ اور ہیمنشو مکھاریہ موجود تھے۔ اس موقع پر کسٹمرس کے لئے ہر دن نیا کلکشن پیش کرنے کی اس برانڈ کی منفرد خصوصیت کو نمایاں کیا گیا۔