حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) ، زونل آفس حیدرآباد کی جانب سے کل ’ کلین انڈیا ، ہیلتی انڈیا ‘ کے تھیم کے ساتھ فٹ انڈیا سواچھتا فریڈم رن 4.0 کا انعقاد کیا گیا ۔ اس رن کو مسٹر ایل کے شام سندر ، زونل منیجر نے زونل آفس پر جھنڈی دکھائی جو منٹ کمپاونڈ ، آئی میاکس ، لمبنی پارک سے گذرتے ہوئے زونل آفس واپس ہوئی ۔ اس فریڈم رن میں زونل آفس اور حیدرآباد ڈیویژنل آفس کے تقریبا 300 اسٹاف ممبرس نے حصہ لیا ۔ اس سال ویجیلنس بیداری ہفتہ 30 اکٹوبر تا 5 نومبر منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر زونل منیجر ایل کے شام سندر نے مخاطب کرتے ہوئے فٹ انڈیا کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ اس موقع پر مسٹر سونندن ، زونل ویجلنس آفیسر نے سنٹرل ویجیلنس کمیشن (CVC) کی جانب سے پھیلایا گیا ۔ دیانت داری کا عہد دلایا ۔ اس پروگرام میں پی رمیش بابو ، آر ستیش بابو ، راجیش بھردواج ، یو جوزف ، ایم ایم پی سرینواس راؤ ، راجب بسواس اور دوسرے سینئیر عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔