حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کو تخصیص کے سال 2012-13 ، 2013-14 ، 2014-15 ، 2016-17 ، 2017-18 ، 2018-19 اور 2019-20 کے لیے ری فنڈ آرڈرس حاصل ہوئے ۔ محکمہ انکم ٹیکس سے 15-02-2024 کو 21,740.77 کروڑ روپئے کے آرڈرس موصول ہوئے ۔ جملہ ری فنڈ 25,464.46 کروڑ روپئے تھے ۔ اس تعلق سے محکمہ انکم ٹیکس نے 21,740.77 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔ کارپوریشن کو محکمہ انکم ٹیکس سے بقیہ رقم کا انتظار ہے ۔۔