LIC کی ایمبولنس سہاج مارگ اسپریچوالیٹی فاونڈیشن کے ہاسپٹل کو حوالے

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ایل آئی سی کی گولڈن جوبلی فاونڈیشن کی جانب سے ایک تقریب میں پنیت کمار ، ایل آئی سی زونل منیجر نے سہاج مارگ اسپریچوالیٹی فاونڈیشنس ہاسپٹل کو ایک ایمبولنس حوالے کی ۔ حیدرآباد کے مضافات میں کتور منڈل کے چیگور ولیج میں ہاسپٹل میں یہ تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈاکٹر کشور سابو ، انچارج ہاسپٹل نے ٹرسٹ کی جانب سے ایمبولنس حاصل کی ۔ پنیت کمار نے فاونڈیشن کی بڑے پیمانے کی سرگرمیوں کو سمجھایا ۔ ڈاکٹر کشور سابو اور بی آر وامشی چلاگلا نے فراہم کردہ مدد پر شکریہ ادا کیا ۔ جی بی وی رامیا ، پرامود کمار ساہو اور ایل آئی سی کے دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔۔