LIC کی مابعد سبکدوشی طبی فائدہ کی اسکیم

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( ایل آئی سی ) نے 2 مئی 2023 کے اثر کے ساتھ گروپ پوسٹ ریٹائرمنٹ میڈیکل بنیفٹ اسکیم کو متعارف کیا ہے ۔ یہ ایک غیر مربوط ، غیر شراکتی ، لائف ، گروپ سیونگس انشورنس پراڈکٹ ہے ۔ اس پلان سے امپلائر کی ذمہ داری کو پورا کرنے مابعد سبکدوشی طبی فائدہ ملازمین کو فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ پلان 50 یا زیادہ ملازمین کے ساتھ کسی ایمپلائر کے لیے دستیاب ہوگا ۔۔