LIC زونل آفس پر یوم جمہوریہ تقریب

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : مسٹر پونیت کمار ، زونل منیجر ، ایل آئی سی آف انڈیا ، ساوتھ سنٹرل زون حیدرآباد نے یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو زونل آفس پر قومی پرچم ترنگا لہرایا ۔ اس موقع پر ملازمین اور ایجنٹس سے مخاطب کرتے ہوئے پونیت کمار نے کہا کہ ایل آئی سی میں ٹکنالوجیکل ایڈوانسمنٹس سے پالیسی ہولڈرس کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مدد ہورہی ہے ۔ اس موقع پر سینئیر عہدیدار پی پی کیلکر ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر (آڈٹ) سنٹرل آفس ممبئی ، ایم روی کمار ، ایس سروانا رمیش ، جی ایس شاستری ، اے اے ایم ہلالی اور زونل آفس اور حیدرآباد ڈویژنل آفس کے ملازمین موجود تھے ۔۔ A