LIC کی جانب سے بین الاقوامی یوم یوگا تقریب کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : 9 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( LIC ) کے زیر اہتمام زونل ٹریننگ کیمپس ، لوور ٹینک بنڈ میں بڑے پیمانے پر تقریب منائی گئی ۔ رواں برس اس تقریب کا موضوع ’ ہر گھر ۔ آنگن یوگا ‘ رکھا گیا تھا ۔ یوگا کے ذریعہ پورے خاندان کو صحت مند اور چاق و چوبند رکھنا مقصد ہے ۔ سری کروناکر ، یوگا گرو نے خاص آسان انداز بتائے جس میں روزمرہ زندگی میں یوگا کی شمولیت شامل ہے ۔ سرگرم ایل آئی سی عہدیدار ، ملازمین اور اطراف و اکناف علاقوں کے رہائش کنندے اس یوگا کیمپ میں شرکت کیے ۔ اس موقع پر سینئیر ایل آئی سی عہدیدار ، ستیش بابو ، ایم روی کمار ، جی بی رامیا ، راجب بسواس ، جی مدھوسدن شریک تھے ۔ دوسرا ایوینٹ اندرا پارک میں منعقد کیا گیا ۔ ایل آئی سی اسپانس کردہ پروگرام کا اہتمام بھارتیہ یوگ سنستھان نے کیا ۔۔