حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : لوہیا گروپ کی جانب سے اس کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بسکٹ مینوفکچرنگ فسیلٹی کا میڑچل میں افتتاح کیا گیا ۔ اس یونٹ کو عالمی معیارات کے مطابق قائم کیا گیا ہے ۔ سات ایکر پر پھیلی ہوئی یہ نئی ہائی اسپیڈ آٹو میٹیڈ فسیلٹی ماہانہ ایک ہزار ٹن پروڈکشن کپاسٹی رکھتی ہے ۔ اس کے افتتاح کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے منیشا لوہیا لاہوٹی ، منیجنگ ڈائرکٹر ، لوہیا کنفیکیشنری پرائیوٹ لمٹیڈ نے کہا کہ ہمارے بسکٹس کی تیاری میں معیاری اجزاء کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں اجزاء کے توازن کو برقرار رکھا جاتا ہے ۔ ہمارے بسکٹس ذائقہ دار ہوتے ہیں ۔ مہاویر لوہیا منیجنگ ڈائرکٹر ، لوہیا گروپ نے بھی اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اس گروپ کے اس یونٹ اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا ۔۔