LPCET-2021 کا 25 جولائی کو انعقاد

   

حیدرآباد۔ ریاستی بورڈ برائے فنی تعلیم و ٹریننگ نے آج اعلان کیا کہ
LPCET 2021
کا 25 جولائی کو انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ سکریٹری بورڈ برائے فنی تعلیم و تربیت ڈاکٹر سی سریناتھ نے کہا کہ یہ امتحانات 25 جولائی اتوار کو گیارہ بجے تا 1 بجے دن منعقد ہونگے ۔ ڈاکٹر سی سریناتھ نے کہا کہ ایل پی سیٹ کے امتحان اتوار کو ہونگے جبکہ اس کے نتائج کا امتحان کے انعقاد کی تاریخ سے اندرون دس یوم اعلان کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے امتحانات میںشرکت کرنے والے طلبا سے کہا کہ وہ امتحان کی تاریخ اور وقت نوٹ کرلیں اور اس کے مطابق امتحان میں حاضر ہوں۔