مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ ، جناب شجاعت علی صوفی کے ہاتھوں مومنٹوز کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : MAK ایویشن اکیڈیمی حیدرآباد کے زیر اہتمام حج 2026 کے حج کیمپ واقع حج ہاوز نامپلی اور راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر خدمات انجام دینے والے والینٹرس کی ایک تقریب نہرو آڈیٹوریم ، مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میں 19 جولائی اتوار کو منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کی صدارت چیرمین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے کی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب شجاعت علی صوفی ، حضرت سید نصرت میاں چشتی ، جناب ابوالفتح سید بندگی بادشاہ قادری ، جناب ایس کے افضل الدین ، جناب محمد لئیق ، جناب محمد مجیب الدین ، ڈاکٹر سید اظہر علی ، جناب الیاس احمد حامد قاسمی نے شرکت کی ۔ جناب سید سلطان چیرمین و بانی میک ایویشین اکیڈیمی نے مہمانان خصوصی کا خیر مقدم کیا ۔ ڈاکٹر شمس النساء نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کرنا اللہ و رسول ؐ کو راضی کرنا ہے ۔ جناب خسرو پاشاہ نے اکیڈیمی کے بانی و چیرمین جناب سید سلطان کی خدمات کو سراہا جنہو نے گزشتہ کئی برسوں سے حج والینٹرس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مومنٹوز اور سرٹیفیکس عطا کرتے آرہے ہیں ۔ جناب شجاعت علی صوفی نے حج ہاوز اور ایرپورٹ پر خدمات انجام دینے والے حج والینٹرس کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔