سائبر دفاعی ماہرین کی خدمات کا حصول ۔ ملازمت کے مواقع بڑھنے کی امید
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : Mcdonald’s حیدرآباد میں جی سی سی قائم کریگا۔ جس کے بعد Mcdonald’s ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے جنہوں نے حیدرآباد میں گلوبل کیپبلیٹی سنٹر (GCC) قائم کیا ہے ۔ اس کی وجہ سے حیدرآباد میں ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ ڈی سی نے ایک حکومتی ذریعہ کے حوالہ سے کہا کہ ’ چیزیں ابھی زیر نظر ہیں ‘ کمپنی میں ملازمت کے متعلق ایک اہلکار نے بتایا کہ کمپنی فی الحال سائبر دفاعی ماہرین کی خدمات حاصل کر رہی ہے اور اپنے گلوبل سیکوریٹی آپریشن سنٹر کیلئے ماہرین جانچ کررہے ہیں ۔ Mcdonald’s حیدرآباد میں اپنی نئی گلوبل ٹکنالوجی اور آپریشن ٹیم کیلئے انفراسٹرکچر انجینئرز اور کلاوڈ آپریشن انجینئرز کی خدمات حاصل کررہا ہے ۔ Mcdonald’s کیپبلیٹی سنٹر انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کارپوریٹ امور کے ریکارڈس رجسٹرڈ ہیں ۔ جی سی سی کے پیش نظر حیدرآباد میں مزید ملازمتیں فراہم ہونے کی امید ہے ۔ جی سی سی ملٹی نیشنل کمپنی بن رہی ہے جس کا مقصد مخصوص خطوں میں ٹیلینٹ ، ٹیکنالوجی اور لاگت سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ جولائی اور ستمبر کے درمیان حیدرآباد میں 20 لاکھ مربع فٹ پر دفتری جگہ کا اندراج کیا گیا ۔ حیدرآباد میں جی سی سی قائم کرنے والی Mcdonald’s پہلی کمپنی نہیں ہے دیگر کمپنیوں نے بھی حال ہی میں رجسٹریشن کرائی ہے ۔ توقع ہے کہ حیدرآبادی عوام کو ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے ۔۔ ش