مولانا رومی کا ایک خوبصورت حکمت سے بھرا جملہ

   

مولانا نے ایسوسی ایشن کی وضاحت کرتے ہوے ایک بار فرمایا کہ ، بارش اگر ہاتھوں میں گر جاتی ہے تو وہ پینے کے لیے صاف اور نفع بخش پانی ہوگا، اگر ایک گندے نالے میں گر جاتی ہے تووہ پانی بیکار یہاں تک کہ پیر دھونے کے لایق بھی نہیں رہتا، اور اگر وہ لوٹس پھول میں گر جاتی ہے تو وہ ایک قیمتی موتی اور ہیرا بن جاتی ہے اور چیم اسکے اندر ایک خوبصورتی اور چمک پیدا کرتی ہے ، اور اگر کسی گرم جگہ گر جاتی ہے تو وہ اسے ٹہنڈا کر دیتی ہے اور کسی غصہ والے ادمی پر گر جاے تو اسے بھی فایدہ پہونچا دیتی ہے ، اسی طر ح ہم انسان جن کے ساتھ رہینگے انہی کا اثر پڑیگا ، اگر ہم اچھے لوگوں کے ساتھ زندگی گزارینگے تو انکی تما م خوبیاں ہمارے اندر آ جاے گی اور اگر برے لوگوں کے ساتھ رہینگے تو انکا اثر بھی ہم پر پڑے گا ۔ اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ آدمی کا حشر انہیں کے ساتھ ہوگا جن کے ساتھ وہ محبت کریگا، تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی دنیا وآخرت کو بنانے کے لیے اچھی صحبت اختیار کریں ۔