نئی دہلی:قومی اہلیتی داخلہ امتحان
(NEET)
کا پوسٹ گریجویٹ امتحان 11 ستمبر کو ہوگا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے منگل کے روز یہ اعلان کیا۔منڈاویا نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم نے 11 ستمبر 2021 کو
NEET
پوسٹ گریجویٹ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نوجوان خواہشمندوں کو میری نیک خواہشات۔اس سے قبل 18 اپریل کو مجوزہ
NEETPG
کا امتحان کووڈ۔19کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا تھا۔مرکزی حکومت نے اعلان کیاہے کہ
NEET
(گریجویٹ سطح) امتحان 12 ستمبر 2021 کو ، ملک بھر میں کووڈ ۔19پروٹوکول کے بعد لیا جائے گا۔