NEET معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات پر زور

   

از سر نو امتحانات منعقد کرنے عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ تنظیم کا احتجاج
حیدرآباد۔22۔جون(سیاست نیوز) مرکزی حکومت NEET معاملہ میں سی بی آئی تحقیقات کا اعلان کرے اور امتحان کی تنسیخ کے ذریعہ ازسر نو امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طلبہ میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرے۔ جامعہ عثمانیہ میں آج طلبہ نے احتجاج منظم کرتے ہوئے مرکز سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ احتجاجی طلبہ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے اور انہوں نے NTA کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ NTA کی نگرانی میں منعقد ہونے والے امتحانات کی تنسیخ اور انہیں ملتوی کئے جانے کے علاوہ پرچوں کے افشاء کے واقعات طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہیں۔جامعہ عثمانیہ طلبہ تنظیم قائد سی ایچ دیاکر کے علاوہ اس احتجاجی پروگرام میں جناب نعمان محمد اور بی شترو راؤ اور دیگر موجود تھے ۔3