نظام آباد۔ 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالمعز ضلع پریشد کوآپشن ممبر کی جانب سے بھیمگل منڈل کی دو طالبات کو نیٹ میں رینک حاصل کرنے پر ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر محمد معز نے بتایا کہ سومیہ شراویہ نے نیٹ MBBS میں 1369 رینک حاصل کیا اور باچن دیہات سے تعلق رکھنے والی لڑکی سمیہ مہک نے 3067 رینک حاصل کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر آج محمد عبدالمعز ضلع پریشد کوآپشن ممبر نے ان کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر محمد عتیق، محمد شاکر ، سعداللہ ، ذیشان ، صفیان و دیگر موجود تھے ۔