Niyanshi Furniture کے ’سوئیٹ مانسون ‘ اسپیشل آفر کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ میں حال میں شروع کئے گئے فرنیچر شورومس کے چین ، Niyanshi فرنیچر کی جانب سے اس کے شورومس پر ’ سوئیٹ مانسون ‘ اسپیشل آفر پیش کیا جارہا ہے جس میں الوال ، عطا پور اور ناگارم میں واقع اس کے بڑے شورومس پر خوبصورت فرنیچر کا وسیع کلکشن پیش کیا جارہا ہے اور 40 فیصد تک کمی کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ اس میں لگثرری صوفہ سیٹس ، لیونگ روم فرنیچر ، ڈائننگ ٹیبلس ، بیڈس ، ماڈیولر کچنس ، وارڈ روبس ، کاٹس ، میاٹریسیس ، اور دیگر اکسیسریز کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ نیانشی فرنیچر کے مسٹر آکاش نے بتایا کہ مستقبل قریب میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مزید سات شورومس کھولے جائیں گے ۔ نیانشی فرنیچر عطا پور شوروم پر سوئیٹ مانسون آفرس کے آغاز کے موقع پر فلمی اداکارہ سرونتی ، اداکارہ پریتی سندر اور لائف اسٹائل کے شوقین لوگوں نے شرکت کی ۔۔