NMDC اسٹیل لمٹیڈ کی پہلی بڑی پیداوار کے سنگ میل کی تکمیل

   

حیدرآباد ۔23۔ اگست (پریس نوٹ) NMDC اسٹیل لمٹیڈ (NSL) اپنی پیداواری صلاحیتوں کی ایک تاریخی کامیابی کا فخریہ اعلان کیا ۔ اس انتہائی جدید سے جدید تر عصری ٹکنالوجی سے لیس پلانٹ نے کامیابی کے ساتھ ایک ملین ٹن (MNT) ہاٹ رولڈ کائل (HRC) پیش کیا ہے، یہ HR کائل کی پیداوار کے آ غاز کی پہلی سالگرہ کا موقع ہے۔ سالگرہ سے چار روز قبل اس پلانٹ کو سنگ میل تک پہنچایا گیا ۔ شری امیتوا مکھرجی ، سی ایم ڈی (ایڈیشنل چارج) ، این ایم ڈی سی اور این ایس ایل نے اس کارنامہ پر کہا کہ ہم کو اس بات کا تبادلہ کرتے ہوئے فخر ہے کہ NSL نے اس سنگ میل کو پورا کیا ہے۔