حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : اوسیس سنٹر فار ری پروڈکٹیو میڈیسن کی جانب سے ورلڈ آئی وی ایف ڈے کے موقع پر اس کی تمام فسیلٹیز پر الیکٹرانک وٹنیسنگ سسٹم (EWS) کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ورلڈ آئی وی ایف ڈے دنیا کی پہلی ٹسٹ ٹیوب بے بی لوئس براون کی سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی پیدائش رائل آلڈھم ہاسپٹل ، یو کے میں ہوئی تھی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر درگا جی راؤ ، کو ۔ فاونڈر اینڈ میڈیکل ڈائرکٹر ، اوسیس سنٹر فار ری پروڈکٹیو میڈیسن نے کہا کہ اوسیس فرٹیلٹی پر علاج کروانے والوں پر ہم خاطر خواہ توجہ دیتے ہیں اور ہماری لیبارٹری میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ای ڈبلیو ایس ہے ۔ یہ ٹکنالوجی ہندوستان کی پہلی ہوم گرؤن ٹکنالوجی ہے جو ہمیں Artis witness سے ملی ہے جو ویب بیسڈ فرٹیلٹی ٹریٹمنٹ سافٹ ویر میں بہت اہم ہے ۔۔