OLX کوویڈ۔ 19 عطیات ،مجسمہ اتحاد کی فہرست برائے فروخت میں شامل

   

٭ کوویڈ۔ 19 کے علاج کیلئے طبی صحت و نگہداشت پر عائد ہونے والے مصارف سے نمٹنے میں مدد کے طور پر عطیہ دینے کی خاطر کسی نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں گجرات میں واقع دنیا کے سب سے بلند قامت مجسمہ اتحاد کو محض 30,000 کروڑ روپئے میں فروخت کے لئے مشہور تجارتی ادارہ OLX کی فہرست میں شامل کردیا۔ لیکن او ایل ایکس کی طرف سے اِس کو ہٹادیا گیا۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرداخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اِس مجسمہ کو فروخت کی فہرست میں پیش کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف متعلقہ حکام نے پولیس سے رجوع کرکے شکایت درج کرائی ہے۔