ORRA فائن جویلری پر پرکشش پیشکشوں کے ساتھ ہیرے کے زیورات کا تہواری کلکشن متعارف

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : ORRA فائن جویلری نے پرکشش پیشکشوں کے ساتھ خصوصی تہوار کے ہیرے کے زیورات کے کلکشن کی نقاب کشائی عمل میں لائی ۔ نوراتری اور دسہرہ کی تقریبات کے لیے تیار کردہ تہوار کا کلکشن جس میں دستکاری کے آویزے کے سیٹس ، چوکرس ، ہرمس ، بالیاں ، منگل سوتر اور رنگین نگینوں کی شاندار صف کی نمائش رکھی گئی ہے ۔ مسٹر دیپو مہتا ، منیجنگ ڈائرکٹر ORRA فائن جویلری نے کہا کہ ہم تہوار کے سیزن کے عین موقع پر اپنے شاندار علاقائی مخصوص ہیرے ، زیورات کا کلکشن متعارف کرتے ہیں ۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ زیورات کا ہر ٹکڑا منفرد کہانی بیان کرتے ہوئے ایک پیاری وراثت میں تبدیل ہو ۔ اس دسہرہ پر آپ کے اسٹائیل کو اونچا کرنے کے لیے او آر آر اے بالیوں کے ایک دلکش جوڑے کی پیشکش کرتا ہے جس کی قیمت 49,999 ہوگی جو محدود ایڈیشن کے طور پر دستیاب ہے ۔۔