PMAY اسکیم کے تحت تین سال میں دو کروڑ مکانات کی تعمیر کی جائے گی : صدرجمہوریہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 20 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعرات کو کہا کہ پردھان منتری اواس یوجنا(PMAY) اسکیم کے تحت دیہات میں تین سال کے عرصہ میں دو کروڑ مکانات کی تعمیر کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مکانات کی رجسٹری میں خواتین کو ترجیح دی جائے گی ۔ PMAY اسکیم کے بنیادی طور پر دو حصوں میں ایک گرامین اور دوسرا اربن ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تقریر میں شہری ٹرانسپورٹ اسٹرکچر کو حال اور مستقبل کی ضرورت کے مناسبت سے فروغ دینے پر زور دیا ہے اور اس میں فضائی آلودگی کا بھی لحاظ رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ صدر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ (NCMC) کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ واحد قومیت واحد کارڈ کے نظریہ کی فروغ پر اہمیت ڈالی جس کو انہوں نے حال ہی میں جاری کیا تھا ۔