PMGD ISHA پروگرام بدعنوانیوں میں ملوث

   

افراد کے خلاف سخت کارروائی: روی شنکر پرساد
نئی دہلی ۔27 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر آئی ٹی اور الکٹرانکس روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل شک شرما ابھیان (PMGD ISHA) کے تحت دیہات کے تاجرین کی جانب سے جعلی نمبرات کے اجراء کے سلسلہ میں اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان اسکیم کے تحت دیہی افراد کو ڈیجیٹل ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت تقریباً ایک لاکھ ڈیجیٹل دیہات کی تیاری کا پروگرام ہے ۔ وزارت ریلوے حکام کے ساتھ مصروف ہے تاکہ گرام سطح تک آپٹکل وائر کیبل کا جال بچھایا جائے ۔ یہ اسکیم ایک بہت ہی اہم اسکیم ہے اور اگر کوئی شخص ان نمبرات کو جعلی تیار کرتا ہے تو اس کو سخت سزا دی جائے گی ۔ پرشاد نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت تقریباً 2.53 کروڑ افراد کو تیار کیا جاچکا ہے جبکہ اسک ا ہدف چھ کروڑ ہے ۔ اس اسکیم کو لاگو کرنے کا مقصد ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو ملک کے طول و عرض میںفروغ دینا ہے ۔